علمائے اکرام انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں،سردار سیف اللهڈوگر

ڈینگی کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر شہر میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے،سب کو مل کر ڈینگی کے خلاف ہنگامی بنیادوںپر اقداما ت کرنے ہوں ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈ ی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ خان ڈوگرنے کہا ہے کہ علمائے اکرام انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر راولپنڈ ی شہر میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے ہم سب کو مل کر ڈینگی کے خلاف ہنگامی بنیادوںپر اقداما ت کرنے ہوں گے اوراپنی طرز زندگی کو بدلنا ہو گا تب ہی معاشرہ صحت مند اور امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے یہ بات اپنی دفتر میں ضلعی امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ علامہ سید زاہد حسین کاظمی ، قاضی محمد ظہور الہی قادری ،علامہ سید بو علی مہدی،سید علامہ انعام اللہ ،قاری خالد محمود،علامہ شوکت حسین جعفری ،علامہ شفقت ترابی ،جنید خان،اے ڈی سی جی ظہیر انور جپہ اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

سردار سیف اللہ خان ڈوگر نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان قائم کرنے میں علماء کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے علا ئے اکرام سے اپیل کی کہ نماز جمعہ کے خطبوں ،دینی محفلوں اور نمازوں کے بعد مساجد میں موجود نمازیوںکو ڈینگی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے اور انہیںتنبیہ کی جائے کہ وہ دوسروں میں بھی ڈینگی کے حوالے سے پیغام کو عام کریں ۔ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کے دوران کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے اکرام ڈینگی کے سد باب کے لئے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی گو یا کہ اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی ۔ڈینگی ایک جان لیوا مرض بن چکا ہے اس کے خاتمہ کے لئے دینی جذبے کے ساتھ سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو علمائے اکرام کی طرف سے ہر قسم کے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں