کمشنر راولپنڈی وکا بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ڈ ینگی وا رڈ کا دورہ،متاثرہ مر یضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہو لیات کا جا ئزہ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:53

ْراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) ثا قب ظفر نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں ڈ ینگی مر یضوں کو فراہم کی جا نے والی سہو لیات کا جا ئزہ لیا اور مر یضو ں کے لوا حقین سے علاج معا لجے کے بارے میںتفصیلات بھی لیں۔انہوں نے کہاکہ ڈ ینگی جیسے مہلک مرض سے بچا ئو احتیا طی تدا بیر اور صحت مند ماحول کے ذ ر یعے ممکن ہے۔

چو نکہ یہ ایک اجتما عی مسئلہ ہے جس کے لئے ہر فرد کو اپنا کر دارادا کر نے کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ اس ضمن میں ڈینگی کے سدباب کے لئے بھر پور اقدامات اٹھار ہی ہے تا ہم اس مہم کی کا میا بی کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی کے لئے ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلئنس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایم ایس بی بی ایچ نے اس مو قع پر بتا یا کہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں اس و قت ڈ ینگی کی224 مشتبہ مر یض ہیں جن میں سی133پا ز یٹو کیسز ہیں۔

گز شتہ روز اس ہسپتال میں ڈ ینگی کی73 نئے دا خلے ہو ئے جبکہ53 لوگ علا ج معا لجے کے بعد ڈ سچا ر ج ہو ئے ۔کمشنر راولپنڈی نے مز ید کہا کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیںاور انتظا میہ افسران کو ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ خود فیلڈ میں رہ کر ڈ ینگی ٹیموں کے ما نیٹر نگ کر یں۔ڈینگی مریضوں کی تعداد کے پیش نظر ہسپتالوں میں علاج معالجے کے خاطرخواہ انتظاما ت کئے گئے ہیں۔

انہوں نے ہدا یت کی کہ محکمہ صحت اس بات کی یقین د ہا نی کرے کہ ہسپتالوں میں تما م تر ادویات وا فر مقد ار میں موجود ہیںنیز انسداد ڈ ینگی مہم میں آلات ، مشین اور دوا ئیںنہ صر ف مطلوبہ مقد ار میں مو جود ہیں بلکہ فعال بھی ہیں۔مر یضوں کے لوا حقین کی طرف سے انسداد ڈینگی سرگرمیوں اور مریضوں کے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں