سی ٹی پی کا شہر بھر میں غلط پارکنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون،13سے زائد گاڑیوںکو چالان

پیر 23 ستمبر 2019 18:46

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) سٹی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں غلط و ڈبل پارکنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ایک ماہ کے دوران 13سے زائد گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو چالان جاری کرتے ہوئے بھاری جرمانہ وصول کیا۔ سی ٹی پی ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں راولپنڈی شہر کی شاہرائوں پر غلط پارکنگ کے خاتمے کے لئے سپیشل سکواڈ، موبائل سکواڈ ، لفٹرز اور خصوصی ٹیمیں بھر پور طریقے سے قانونی کارروائی کر رہی ہیں اس کے علاوہ شہریوں کو پارکنگ قوانین اور دیگر قوانین سے متعلق بریفنگ دینے کا عمل بھی جاری ہے تاکہ شہری زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلط پارکنگ سے گریز کریں یہ کارروائی راولپنڈی ٹریفک پولیس نے شہر کی مین شاہرائوں مری روڈ ، ایئر پورٹ روڈ ، اڈیالہ روڈ ، مال روڈ، کینٹ صدر، بنک روڈ، پشاور روڈ ، مصریال روڈ، جوڈیشل کمپلیکس، جہلم روڈ، راجہ بازار ، سٹی صدر روڈ، لیاقت روڈ، کالج روڈ، سرکلر روڈ، کمرشل مارکیٹ، صادق آباد ، اندرونِ شہر مارکیٹوں ، بازاروں اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے غلط پارکنگ ، ڈبل پارکنگ اور نو پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر عمل میں لائی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا ہے کہ کے خلا ف بڑی کارروائی اس ضمن میں01ہزار03سو60گاڑیوں اور 03ہزار50موٹر سائیکلوں کو لفٹر ز کے ذریعے لفٹ کر تے ہوئے قانونی کاروائی کی یہ کارروائی ٹریفک پولیس کے لفٹرز سٹاف نے عمل میں لائی اور چالان جاری کرتے ہوئے جرمانہ وصول کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں