ہیپاٹائٹس فری پروگرام کے تحت شہر کے 94 ہزار سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی، پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ آبادی ہیپٹائٹس سی وائرس میں مبتلا ہے ،ڈاکٹرعمرکی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر 23 ستمبر 2019 19:52

راولپنڈی23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو )کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر کی تمام آبادی ہیپاٹائٹس سے بچائو کے لئے ایک منصوبے کے تحت ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ کی جائے گی۔ وائس چانسلر آر ایم یو ڈاکٹر محمد عمر نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ آبادی ہیپٹائٹس سی وائرس میں مبتلا ہے جس میں متعدد مریض موت کا شکار ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایچ سی وی کا پھیلاؤ 6.7 فیصد اور ہیپاٹائٹس بی 3 فیصد ہے جس میں سب سے زیادہ متاثرہ عمر 20 سے 50 سال تک تھی۔ ڈاکٹر عمر نے کہا کہ راولپنڈی کو ہیپاٹائٹس سے پاک بنانے کے لئے ایک جامع پروگرام تیار کیا گیا ہے جس میں آگاہی مہم ، اسکریننگ ، اشتہار ، کمیونٹی کو متحرک کرنا اور لیبارٹری ٹیسٹ شامل ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہا کہ یہ پروگرام 46 ماہ میں مکمل ہوجائے گا اور ہر یونین کونسل کی آبادی کو ان کے یوسی میں لگائے جانے والے خصوصی کیمپوں میں دکھایا جائے گا۔

ڈاکٹر عمر نے بتایا کہ صوبائی حکومت جگر کی بیماریوں کے مرکز ہولی فیملی ہسپتال ، پاکستان سوسائٹی آف ہیپاٹولوجی ، تہذیب بیکرز ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس ، لائنز کلب ، روٹری کلب ، حاجی فیروز خان ٹرسٹ ، شفا 4 یو اور دیگراداروں سے فنڈز اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں یونین کونسل 1 رتہ امرل کے ایک کیمپ کو کامیابی کے ساتھ جولائی 2019 میں اختتام پذیر کیا گیا تھا جس میں 944203 افراد کو کیمپ میں دکھایا گیا اور مثبت نتائج کے حامل مریضوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کیا گیا تھا۔

پرنسپل الائیڈ اسپتال نے بتایا کہ چونکہ ضلع راولپنڈی میں ڈینگی بخار کی وبا پھیلی ہوئی ہے اورمحکمہ صحت کے تمام افسران موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مصروف ہیں ، اس لئے ڈینگی کے خطرے کو قابو کرنے کے بعد جلد ہی یہ پروگرام دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں