طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے جمع، بچے کو بلیک میل کرنے والے ملزم کا موبائل فون فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا

پیر 23 ستمبر 2019 20:50

راولپنڈی23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) سی پی او کی طرف سے بچوں کے تحفظ اور ان کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے اقدامات جاری ہیں، طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے مولوی ملزم کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور لے جایا گیا جہاں خون کے نمونے جمع کرائے گئے، تھانہ واہ کینٹ میں بچے کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والے گرفتار ملزم سے اس کا موبائل فون بر آمد کر کے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر مکمل عمل در آمد کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی طرف سے بچوں کو ہر قسم کے تشدد اور استحصال سے بچانے کے لئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او تھانہ صدر بیرونی میں درج بچے سے بدفعلی کے مقدمہ اور تھانہ واہ کینٹ میں درج بچے کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے کے مقدمہ کی خود نگرانی کر رہے ہیں،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سی پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم مولوی لیاقت کو پولیس کے سخت پہرے میں فرانزک سائنس لیبارٹری لے جایا گیا جہان پر ڈی این اے کے حوالے سے ملزم کے خون کے نمونے جمع کروا دئیے گئے ،اسی طرح مولوی ملزم کے ہاتھوں سفاکیت کا نشانہ بننے والے متاثرہ بچے کو بھی فرانزک سائنس لیبارٹری لے جایا گیا جہاں پر ڈی این اے کے لئے بچے کے خون کے نمونے بھی جمع کروائے گئے،سی پی او نے ایس پی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اپنا گناہ اور سفاکیت چھپانے کے لئے بڑی چالاکی کے ساتھ اپنے اس معاشرتی اسٹیٹس کو استعمال کیا تاہم پنڈی پولیس نے پروفیشنلیزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کاخود میڈیکل کروایا جس سے سفاکیت اور انسانیت کو شرما دینے والی ایک اندوہناک واردات بھی ٹریس ہوئی اورہوس کے پجاری ملزم کا چہرہ بھی بے نقاب ہوا،ہم نے ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزم کو چالان کرنا ہے تاکہ قانون کے مطابق عبرتناک سزا ملنے سے بچوں کے مستقبل کو ایسے ہوس کے درندوں سے بچایا جائے،دریں اثناء ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ واہ کینٹ میں 7ویں جماعت کے یتیم طالبعلم بچے کو بلیک میل کر کے اس سے بھتہ وصول کرنے والے گرفتار ملزم جعفر شاہ سے پولیس نے اس کا موبائل فون ریکور کر لیا ہے،جسے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے تاکہ وہ ویڈیو ریکور کی جائے جو ملزم نے بچے کی برہنہ یا نیم برہنہ بنا کر اسے بلیک میل کیا اور بھتہ وصول کرتا رہا،سی پی او نے کہا کہ اس سنگین واردات میں اگر کوئی اور ملزمان بھی سامنے آتے ہیں تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے،واردات کے سہولت کار بھی گرفتار کئے جائیں ہم نے اس کیس کو بھی ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنا ہے تاکہ ملزم کو عبرتناک سزا مل سکے،سی پی او نے کہا کہ ان دونوں وارداتوں کے ملزمان کی بروقت گرفتاری سے عوام کا پنڈی پولیس پر جو اعتماد بڑھا ہے اسے ہر صورت برقرار رکھ کر مستحکم کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں