ٹ*راولپنڈی،گورنمنٹ گارڈن کالج سے متصل چرچ کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 21:55

Jراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ گارڈن کالج سے متصل چرچ کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا ۔ لاہور چرچ کونسل کی ملکیتی زمین پر علی رضا نامی شخص جس کو مقامی ایم پی اے کی پشت پناہی حاصل ہے نے اپنے چند مسلح افراد کے ہمراہ مذکورہ جگہ پر گھس آئے اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا 15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی ۔

ان خیالات کا اظہار ریورنڈ بشپ عارف خرم ، ماڈریٹر لاہور چرچ کونسل آ ف یونائیڈ چر چ ان پاکستان پاسٹر رفیق بھٹی ، پاسٹر جاوید گل، فرح شہزاد ،ریاض خرم ، سیف بھٹی نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ لاہور چرچ کونسل کی ملکیت پورے پاکستان میں جائیدادیں ہیں جن میں اسے ایک جائیداد خسرہ نمبر 1274 سے راولپنڈی ملحقہ گارڈن کالج راولپنڈی ہے اس جائیداد کے حوالے سے سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے یہ جائیداد شہر کے وسط میں ہونے کی وجہ تمام قبضہ گروپوں کی نظر اس جائیداد پر ہے اور اس کو قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس جائیداد کے جعلی دستاویزات بھی تیار کر لیے گئے ہیں گزشتہ روز علی رضا نامی شخص نے اپنے حواریوں کے ساتھ ملکر مذکورہ جگہ پر دھاوا بولا اور خواتین کو ہراساں کیا اور ان کے کپڑے بھی پھاڑے اس گروپ کو مقامی ایم پی اے کی پشت پناہی بھی حاصل ہے اس گروپ کا ایک کارندہ ندیم خان جو اپنے آپ کو ایم پی اے کا بھائی بھی کہتا ہے وہ بھی شامل ہے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی مگر پولیس بروقت نہ پہنچی اور نہ ہی انکے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ۔ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں