ًحکومت و اپوزیشن کے مابین تنازعات کو باہمی گفتگو سے سلجھایا جائے، محمد نثار خا ن

اتوار 13 اکتوبر 2019 21:55

) راولپنڈی (آن لائن )خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر محمد نثار خا ن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا اپوزیشن کی طرف سے آزادی مارچ پر اپوزیشن سے مذاکرات کاآپشن کھلا رکھنے اور وفاقی وزیر کو اس سلسلے میں متعلقہ رہنمائوں سے رابطوں کا عمل شروع کرنے کا اعلان مثبت سوچ کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے ضم کرنے سے جو صورت حال پیدا ہوئی ہے اور دیگر مسائل جن سے ملک دوچار ہے اس امر کا تقاضا ہے کہ حکومت و اپوزیشن رہنمائوں کے مابین جو تنازعات ہیںنیز دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے مطالبات ہیں انہیں باہمی گفتگو سے سلجھایا جائے اور احتجاجی طرز عمل جوملکی مفاد میں نہیںگریز کیا جائے انہوں نے یہ بات خاکساروں کے ایک اجلاس میں کہی اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی ،عبید ملک، ثناء اللہ اختر ،شاہد بھٹی، قاضی عبدا لقدوں ،منیرالدین بھٹی ،دانش صدیقی،پذیر احمد،، خالد محمود ، عامر میر ، اختر قریشی ،مسعود کیانی ، احتشام بھٹی و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے نثار خان نے کہا پاکستان مختلف ممالک کے ما بین تنازعات باہمی مذکرات سے طے کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہی طرز عمل اندرون ملک اختلافات کو ختم کرنے کے لیے بھی اپنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک بھارت پاکستان میں امن کو خراب کر کے کمزور کرنے کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور اس امر کے لیے کوشاں رہنا چاہیے کہ معمولات زندگی بغیر رکاوٹ کے جاری رہیں اور تعمیر و ترقی کا عمل کسی وجہ سے متاثر نہ ہونیز ملک میں اعلی جمہوری روایات فروغ پا سکیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں