راولپنڈی،محفوظ شہید ویلفیر فاونڈیشن کے زیر نگرانی ہونے والے دو روزہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر

پیر 14 اکتوبر 2019 20:20

ظ*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) محفوظ شہید ویلفیر فاونڈیشن کے زیر نگرانی ہونے والے دو روزہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر اسلام آباد کے نواحی علاقے بھمبرتراڑ میں منعقد میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں علاقے کی بیس کے قریب ٹیموں نے شرکت جنکو پاک آرمی کے شہداء کے ناموں کے منسوب کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے بھمبرتراڑ میں محفوظ شہید ویلفیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ ہونے والے دو روز کھیلوں کے مقابلے گزشتہ روز اختتام پذیر دو روزہ کھیلوں کے مقابلوں میجر عزیزبھٹی شہید نشان حیدر کی کرکٹ ٹیم نے اپنے تمام میچرز جیت کر چیمپین ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ پاک آرمی کے ریٹائرڈ فوجیوں کا سویلین نوجوانوں کے ساتھ دیکھنے کو ملا جو سویلین نوجوانوں نے جیت لیا منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب میں چیئرمین ویلفیئر سید شبیر شاہ گیلانی ,وائس چیرمین الحاج راجہ مجاہد,ماسٹر رضیق,ملک ثاقب ایڈووکیٹ,سید غازی شاہ گیلانی, خطیب اہل علاقہ قاضی ذوق محمود ,جنرل کونسلر طارق محمود,راجہ عرفان ودیگر نے جیتنے والی ٹیموں میں کیش انعامات کے ساتھ ٹرافیاں بھی تقسیم کیں منقعدہ دو روزہ کھیلوں کے مقابلوں میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں