آر ڈبلیو ایم سی نے صفائی کے ساتھ عوام میں شعور اجاگر کرنے کا کام بھی سنبھال رکھا ہے، ایم ڈی اویس منظورتارڑ

منگل 15 اکتوبر 2019 17:47

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی بیماریوں سے بچنے میں مددگار ہوتی ہے، ہمیں اپنے گھر کی صفائی کیساتھ ساتھ اپنے شہر کی صفائی کیلئے بھی کردار ادا کرنا ہوگا،یہ صفائی کر کے بھی ہو سکتا ہے اور لوگوں تک صفائی کا پیغام پہنچا کر بھی یہ فریضہ سرانجام دیا جا سکتا ہے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی صفائی کیساتھ ساتھ صفائی کاشعور اجاگر کرنے کا کام بھی سنبھال رکھا ہے،راولپنڈی کے باسیوں سے اپیل ہے کہ اپنے شہر کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک شہر بنانے کیلئے ہماری کاوشوں میں ہر ممکن تعاون کریں،مشترکہ کاوشوں سے ہی ہم ڈینگی جیسے خطرناک مرض کو ختم کر پائینگے،صفائی کیساتھ ساتھ لوگوں کو اسکی اہمیت و افادیت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رحمت آباد ،ڈھوک منشی اور ڈھوک چوہدریاں کے علاقوں کی صفائی کا معائنہ کرنے کے موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،بعد ازاں انہوں نے رحمت آباد میں صفائی اور انسداد ڈینگی کیلئے آگاہی فراہم کرنے کیلئے لگائے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا اور شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے،اس موقع پر سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال،سید حسن سردار بھی انکے ہمراہ تھے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی طرف سے ڈینگی سے متاثرہ علاقوں سمیت شہر کی بھرپور صفائی کیساتھ ساتھ انسداد ڈینگی کیلئے گھر گھر،دکانوں اور متاثرہ علاقوں میںخصوصی کیمپ لگاکر شہریوں کوآگاہی فراہم کر رہی ہے،اور شہریوں کو ڈینگی سے بچائو کیلئے پیغام دیا جا رہا ہے کہ ،صفائی سے ہی بیماریوں کیخلاف لڑا جا سکتا ہے،اپنے اردگرد کے علاقوں ،گھروں ،گلیوں اور بازاروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں نے منگل کے روزیو سی 80کے علاقے رحمت آباد میں شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے کیمپ لگا کر صفائی سے آگاہی اور ڈینگی کیخلاف حفاظتی اقدامات پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے اور اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو صفائی کے فوائد اور ا ہمیت اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا،ڈور ٹو ڈور اورمارکیٹ آگاہی مہم کے دوران آرڈبلیو ایم سی اورالبائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں نے،ہر گھر ، ہر دکان پر جا کر شہریوںکوبتایا کہ اپنے گھروں کیساتھ ساتھ گلی،محلوں میںبھی صفائی ستھرائی از حد ضروری ہے،کہیں بھی پانی نہ کھڑا نہ ہونے دیں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں،اسے ڈسٹ بن یا باہر نصب کوڑا دانوں میں ڈالیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا اور ڈینگی فری سٹی بنانا ہے، آرڈبلیو ایم سی اور البائراک ڈینگی کے خاتمے کیلئے جاری مہم میں آپکے شانہ بشانہ ہے اورشہر میں صفائی کیلئے کوشاں و پرعزم ہے،شہری بھی صفائی کے زریعے بیماریوں کے خاتمے کی ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں،اہلیان علاقہ نے صفائی کے لئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے ڈینگی اور صفائی سے متعلق آگاہی کی مہم کو ایک اچھی کاوش قراردیا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چائیے،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہری اس سے مستفید ہو سکیں اور ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں