جرائم پیشہ افراد کیخلاف کا رروائی، 7ملزمان گرفتار

منگل 15 اکتوبر 2019 17:47

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے روحیل سے 5لیٹر شراب ،جو ئیل سے 5لیٹر شراب ،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ذیشان سے 8لیٹر شراب ،تھانہ صدر واہ پولیس نے ارسلان سے 10لیٹر شراب ،شعیب سے 10لیٹر شراب ،تھانہ گیجمنڈی پولیس نے سید شبر سے 1پستول 30بور معہ 5روند،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے محمد علی سے 1پستول 30بور معہ 2روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

دریں اثناء مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان ظہور اور سرفراز کو بذریعہ تاش جوائے کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم مبلغ 15680/روپے اور 2موبائل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں