شہر میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 3ٹرک سامان ضبط

منگل 15 اکتوبر 2019 18:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 3ٹرک سامان ضبط کر لیا۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ تجاوزات کے خلاف جاری کارروائی کے دوران منگل کو انسداد تجاوزات ٹیموں نے گنج منڈی ،ڈبل روڈ ،قبال روڈ ،کری روڈ ،بند کھنہ روڈ اور مری روڈ پر تجاوز کنندگان کے خلاف کارروائی کی ۔

اس کارروائی کے دوران غیر قانونی شیڈز ،پختہ تجاوزات ختم کی گئیں اور بینرز ہٹائے گئے۔ترجمان نے بتایاکہ تجاوز کنندگان کو جرمانے بھی کیے گئے اور انہیں تجاوزات سے باز رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ترجمان نے کہاکہ انسداد تجاوزات آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا اور تجاوز کنندگان کو بھاری جرمانے اور ان کا سامان ضبط کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں