نیب راولپنڈی نے سابق سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان عارف ابراہیم کو گرفتار کر لیا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے ذیلی دفتر گلگت بلتستان نے سابق سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان موجودہ سینئر جائنٹ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے، ان کو احتساب عدالت گلگت بلتستان سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیب راولپنڈی کے ذیلی دفتر گلگت بلتستان نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کیلئے ہتھیاروں اور اسلحہ کی خرید و فروخت میں بدعنوانی پر سابق سیکرٹری خزانہ جی بی عارف ابراہیم، سابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جی بی محمد علی یوگوی، سابق ای ٹی او غذر میر انتخاب الحق، محکمہ ایکسائز کے ٹھیکیداروں محمد سلیم اور شیر باز کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ مہنگے داموں اسلحہ خریدا گیا جو غیر معیاری تھا جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ نیب راولپنڈی کا ذیلی دفتر گلگت بلتستان چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرننس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں