7عوام اور روڈ یوزرز ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سوشل میڈیا بیچ پرٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق مکمل اور مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں، چیف ٹریفک افسر

منگل 15 اکتوبر 2019 22:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ عوام اور روڈ یوزرز ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سوشل میڈیا بیچ city traffic police rwpپرٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق مکمل اور مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں اس پیچ پر ٹریفک سے متعلق ہر قسم کی معلومات، رہنمائی و آگاہی ، ٹریفک چالان اور ڈرائیونگ لائسنس و لرننگ کے حصول سے متعلق معلومات، ٹریفک اپ ڈیٹس، روڈ حادثات سے روک تھام کیسے ممکن ہے، موٹر سائیکل سواروں کے لئے معلومات،پارکنگ قوانین سے آگاہی اور دیگر ٹریفک معلومات کے علاوہ راولپنڈی ٹریفک پولیس اور ایجوکیشن ونگ کی جانب سے شہریوںمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کی تصاویر ، تحریری معلومات اور دیگر آگاہی سرگرمیوں سے متعلق معلومات بھی شیئر کی جارہی ہیں انہوںنے کہا کہ شہری اس پیچ کا وزٹ کرکے نہ صرف ٹریفک قوانین کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ فرینڈلی پولیسنگ کے تحت اپنا فیڈ بیک اور مزید تجاویز بھی دے سکتے ہیں چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف نے کہا کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیل ہائے میں بھی بڑے پیمانے پر بذریعہ پمفلٹس، پبلک ایڈریس سسٹم ، آگاہی واک اور ملٹی میڈیا لیکچرز ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے اس دوران زیادہ سے زیادہ شہریوں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں آگاہی دی جار ہی ہے اس کے علاوہ سوشل میڈیا اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی آگاہی فراہمی کا سلسلہ جار ی ہے انہوںنے کہا کہ شہری بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کے پیش نظر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کر کے ان پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں