کشمیری خواتین کی آزادی کے لئے ریلی آج بروز بدھ آبپارہ اسلام آباد میں ہوگی، انعام الحق اعوان

منگل 15 اکتوبر 2019 23:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) صوبائی سیکرٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی شمالی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ کشمیری خواتین کی آزادی کشمیرخواتین ریلی آج 16اکتوبرکو3بجے آبپارہ اسلام آباد میں ہوگی جس کی قیادت امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق،امیرجماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرڈاکٹرخالدمحمود خان،مرکزی نائب امیرمیاں محمداسلم،امیرصوبہ شمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم، صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان، جماعت اسلامی ویمن ونگ کی سربراہ دردانہ صدیقی،سیکرٹری جنرل ویمن آزادجموں وکشمیرشمیم حنیف،ناظمہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان سمیت دیگرقائدین کریں گے صوبائی ترجمان کے مطابق کشمیرریلی میں کشمیری وپاکستانی خواتین وبچوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی جووفاقی دارالحکومت میں جمع ہوکرپاکستانی حکمرانوں کوغیرت دلانے کیلئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے علاو ہ مقبوضہ کشمیرکے مظلو م عوام سے یکجہتی کااظہارکریں گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں