پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، 12ملزمان گرفتار

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:37

راولپنڈی16اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 63لیٹر شراب،2820گرام چرس، 1پستول 30بور معہ52روند اور2پستول 9MMمعہ 8روندبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ہارون الرشیددسے 10لیٹر شراب،تھانہ کینٹ پولیس نے محمدارشد سی10لیٹر شراب،تھانہ آراے بازار پولیس نے آصف سے 10لیٹر شراب،خیال محمد سے 8لیٹر شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے محمدعباس سے 5لیٹر شراب،تھانہ واہ صدر پولیس نے ارشد علی سے 10لیٹر شراب،تھانہ جاتلی پولیس نے عمران سے 10لیٹر شراب،تھانہ آرائے بازار پولیس نے صدام سے 1200گرام چرس،اقبال سی1620گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے عمر افتخار کیانی سے 1پستول 30بور معہ 52روند،تھانہ مندرہ پولیس نے امان اللہ سے 1پستول 9MMمعہ 5روند،تھانہ صدر واہ پولیس نے سیف اللہ سے 1پستول9MMمعہ 3روندبرآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں