چہلم حضر ت امام حسینؓ بارے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام ،ارکان امن کمیٹی ،تاجر برادری کا پنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) چہلم حضر ت امام حسینؓ کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس،تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام ،ارکان امن کمیٹی اور تاجر برادری نے پنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چہلم کے موقع پر سی پی او فیصل رانا کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا دیا،امن قائم کرنا اگر پولیس کی ذمہ داری ہے تو ہماری ضرورت ہے،فیصل رانا نے پنڈی میں جس طرح قانون کی حکمرانی قائم کی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،امن کمیٹی کے اجلاس سے مقریرین کا خطاب،تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس پولیس لائنز میں منعقد ہوا جس میں سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا ،ایس ایس پی آپریشن طارق ولائت،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،ایس پی پوٹھوہار سید علی،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال ،ایس پی راول آصف مسعود سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام،ارکان امن کمیٹی اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران امن کمیٹی علامہ عبد الغفار توحیدی،حافظ محمد اقبال رضوی،مولانا اظہار شاہ بخاری،مولانا حنیف قریشی،پیر عظمت سلطان،علامہ طاہر کاظمی،علامہ زاہد عباس کاظمی اور انجمن تاجران کے شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ امن قائم کرنا اگر پولیس کہ ذمہ داری ہے تو ہمارے ضرورت ہے ،امن ہو گا تو معاشرے پھلے پھولے گا کاروبار ہو گا ملکی معیشت مضبوط ہو گی ،خدا کا شکر کہ اس نے راولپنڈی کی عوام کو محمد فیصل رانا جیسا دبنگ اور نڈر پروفیشنل پولیس کمانڈر دیا جس نے اپنی تعیناتی کے دوران عوام کے جان ومال کے تحفظ اور معاشرتی امن کے قیام کے لئے جو کہا وہ کر کے دکھایا،مقریرین نے کہا کہ محرم الحرام میں بھی فیصل رانا کی کمانڈ میں پنڈی پولیس نے قانون کی حکمرانی اور قانون سب سے زیادہ طاقتور کے اصول کے تحت جو انتظامات کئے پنڈی کے تمام قانون پسند طبقات اس کے پشتی بان بن گئے جس کی وجہ سے اس سال راولپنڈی میں محرم الحرام تاریخی حوالے سے پر امن گزرا ،اسی طرح چہلم حضرت امام حسین کے روائتی اور لائسنسی پروگرام بھی اسی سپرٹ کے ساتھ پر امن گزریں گے ،پنڈی پولیس کو ہمارا تعاون حاصل تھا ،حاصل ہے اور حاصل رہے گا،اسی طرح ربیع الاول شریف میں میلاد پاک کے پروگراموں میں بھی سیکورٹی انتظامات کا سپرٹ یہی رہے گا،مقریرین نے کہا کہ فیصل رانا نے پنڈی کے بچوں کی حفاظت کے لئے قانون شکنوں کو جو چیلنج کیا اس میں سی پی او جیت گئے جبکہ قانون شکن ہار گئے ،فیصل رانا نے پنڈی کے بچوں کو اپنے بچے قرار دے کر ہمارے دل ایسے جیتے ہیں کہ ہم ان کا شکریہ ادا کئے بغیر رہ نہیں سکتے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ پنڈی پولیس کی جن کامیابیوں کا اعتراف عوامی سطح پر کیا جا رہا ہے یہ پنڈی کی عوام کے میرٹ پرست ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مجھے پنڈی کی سروس میں جو سب سے بڑا خوشگوار تجربہ ہو رہا ہے کہ یہاں کی عوام کی تنقید برائے اصلاح بھی کرتے ہیں جبکہ پولیس کارکردگی پر اس کا کھلے عام اعتراف بھی کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پنڈی کے منتخب عوامی نمائندے اور یہاں کا میرٹ پرست میڈیا بھی پولیس کی کارکردگی بڑھانے کا مختلف عنوانات سے ذریعہ بن رہا ہے،سی پی او نے کہا کہ امن کمیٹی اور دیگر طبقات کی مشاورت سے چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے جو سیکورٹی پلان محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردی ایس او پیز کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے اس کی ایک ایک شق پر مکمل عمل کیا جائے گا،سی پی او نے کہا کہ جب تک میں پنڈی میں پولیس کی کمانڈ کر رہا ہوں ضلعی امن کمیٹی کو ریاست کا وہ اہم ادارہ سمجھتا رہوں گا جو یہاں کے معاشرتی امن کی مکمل ضمانت ہے،اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی،کشمیر کی آزادی اور قیام امن کے لئے اجتماعی دعا کروائی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں