راولپنڈی، بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

الہ سالے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم بہنوئی گرفتار

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) سی پی او کی طرف سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری،9سالہ سالے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم بہنوئی گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مصریال روڈ پر9سالہ سالے ’’ع‘‘ کو اس کے بہنوئی آصف نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،سی پی او نے بروقت کارروائی پر ایس پی پوٹھوہار کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنڈی کے بچوں کو کسی بھی قسم کے تشد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو ہم قانون کے شکنجے میں ہر قیمت پر لیں گے یہ ہمارا وعدہ ہے کہ پنڈی کے بچوں کی حفاظت اپنے بچوں کی طرح کریں گے ،سی پی او کو بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں