راولپنڈی،پانچ روز قبل اغوا ہونے والی9سالہ بچے کی لاش بر آمد

فارنزک سائنس لیبارٹری نے موت کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے اجزاء حاصل کر کے تجزیہ کیلئے بھجوا دئیے

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) پانچ روز قبل اغوا ہونے والی9سالہ بچے کی لاش بر آمد،فارنزک سائنس لیبارٹری نے موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لئے اجزاء حاصل کر کے تجزیہ کے لئے بھجوا دئیے،تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بتایا کہ تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سی5روز قبل ایک9سالہ بچہ نوید خان گھر سے غائب ہوا وقوعہ کا مقدمہ اغواء کی دفعہ کے تحت مغوی کے والداجمیر خان کی مدعیت میں درج کیا گیا گزشتہ روز بچے کی لاش نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کے قریب سے ملی،جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کے اجزاء لے کر تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے،ایس پی نے بتایا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کا تعین کیا جائے گا تاہم علاقہ کے مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے،سی پی او نے ہدایت کی کہ اس واردات کو جلد ازجلد ٹریس کر کے اصل ملزمان گرفتار کئے جائیں تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں