پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کار روائی ،15ملزمان گرفتار ،اسلحہ ومنشیات برآمد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:56

راولپنڈی 17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ وراث خان پولیس نے جوادسے 1500گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے عامر سے 600گرام چرس،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مظاہر سے 1250گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے شوکت سے 1380گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے عاطف سے 5لیٹر شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے جوشوا سی7لیٹر شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے عمران سے 1پستول30بور معہ4روند،عادل سے 20روند 30بور،تھانہ ٹیکسلاپولیس نے ظفر سے 1پستول30بور معہ6روند،تھانہ جاتلی پولیس نے شاہد سے 1ریوالور 32بور معہ3روند،تھانہ چونترہ پولیس نے بلال سے 1پستول9MMمعہ3روند،عباس سے 1پستول30بور معہ5روند،عامر سے 1پستول30بور معہ3روند،عبدالقادر سے 1کلاشنکوف معہ12روندجبکہ تھانہ گوجر خان پولیس نے عاطف سے سامان آتش بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں