راولپنڈی ،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے ملنے والی 9سالہ بچے کی لاش کے واقعہ میں اہم پیش رفت،موبائل کمپنی کے دو سکیورٹی گارڈ شامل تفتیش

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے ملنے والی 9سالہ بچے کی لاش کے واقعہ میں اہم پیش رفت،موبائل کمپنی کے دو سکیورٹی گارڈ شامل تفتیش کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھو ہار سید علی کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے ملنے والی 9سالہ بچے کی لاش کے واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،موبائل کمپنی کے 2سیکورٹی گارڈ کو پولیس نے شامل تفتیش کر لیا۔ایس پی پوٹھوہار کے مطابق ملزمان نے پولیس کو اطلاع کیوں نہیں دی اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے،واردات جلد ٹریس کر کے ملزمان جلد گرفتار کر لیں گے۔مشتبہ ملزمان کے چند فٹ کے فاصلے پر لاش پڑی رہی،مشتبہ ملزمان نے بچے کی لاش کی اطلاع پولیس کو کیوں نہ دی اس پر تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں