ماڈل کورٹس میں تین مجرموں کو سزائے موت اور13کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:58

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) کریمنل اینڈ ٹرائل ماڈل کورٹس کی ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سہیل ناصر نے کہاہے کہ ملک بھر کی465 ماڈل کورٹس نے جمعرات کے روز766 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں قائم کردہ182 ماڈل کورٹس نی170مقدمات کے فیصلے سنائے جن میں قتل کی60اور منشیات کی110مقدمات شامل ہیں۔تمام عدالتوں نے کل883 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پنجاب میں قتل کی29 اور منشیات کی69، سندھ میں قتل کی18 اور منشیات کی17، خیبر پختونخوا میں قتل کی11اور منشیات کی23 جبکہ بلوچستان میںقتل کی01 مقدمہ کا فیصلہ ہوا۔تمام عدالتوں نے تین مجرموں کو سزائے موت اور13کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دیگر50مجرمان کو کل127ماہ ،25دن قید اور73,19,002 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر217ویوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی262مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نی690 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر115 مجرمان کو45سال 12دن قید اور775640روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں