نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس،فائن آٹا میدہ اور آٹے کی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر محمد شفیق قریشی منعقد ہوا ۔ اجلاس میںفائن آٹا میدہ اور آٹے کی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آٹے میدے کی قیمتوں میں اضافے کے بعدموجودہ ریٹ پر نان روٹی فروخت کرنا ناممکن ہے اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ یہ قیمتیں فی الفور واپس لی جائی اگر قیمتیں واپس نہ لی گئی کو نان روٹی کی قیمتوں مین اضافہ کرنے پر مجبور ہوں گے اگر بنانبائیوں کو انتظامیہ کیا جانب سے تنگ کیا گیا تو پر امن احتجاج اور شٹر ڈائون کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد خورشید قریشی سینئر نائب صدر جہانزیب عباسی ،حاجی ریاض قریشی، عمران خان، سردار مشتاق، گل خان ،احسن عباسی، گل والی خان اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شفیق قریشی نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے نہ صرف نانبائی بلکہ عوام بھی مشکلات کا شکار ہیں ملز مالکان کی طر ف سے فائن ّٹا 3سو روپے فی بوری، عام آٹا 2سو روپے فی بوری اضافہ کر دیا ہے جبکہ گیس کا شارٹ فال ہے سلنڈر گیس کی قیمت میں 150روپے اضافہ کر دیا گیا ہے ان حالات مین نان روٹی موجودہ قیمت مین فروخت کرنا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہو چکا ہے لہذا ضلعی انتظامیہ پرانے ریٹ واپس لے نئے ریٹ کا اجراء کیا جائے اگر ریٹ واپس نہ کئے گئے تو ہم از خود ریٹ بڑھانے پر مجبور ہوں گے اس ضمن مین اگر انتظامیہ نے ہمیں تنگ کیا تو پر امن احتجاج کریں گے ار کوئی شنوائی نہ ہوئی تو شٹر دائوں کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوںنے کہا کہ سوئی گیس کے بل درست کرانے کیلئے گوجرانوالہ گجرات، سیالکوٹ اور دیگر پنجاب بھر کے شہروں میں بل درست کرانے میں نانبائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر بل درست نہ کئے گئے تو نان بائی ایسوسی ایشن آف پاکستان راست اقدام کرنے پر مجبور ہو گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں