حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی، عمران خان انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں،بابر جدون

فضل الرحمان کے دھرنے کا فیصلہ ہوا تو بھرپور قوت سے جائینگے پریشر ڈالنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہمیں روکا جا سکے،صدر پیپلز پارٹی سٹی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر بابر جدون نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عمران خان انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں انتقامی کارروائیوں سے باز آ جائیں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن گرفتاریوں سے ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی گھبرانے والے ہیں پیپلز پارٹی نے ہر دور کے آمروں کا مقابلہ کیا ہے اور تمام کارکن قیادت کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑے ہیں کراچی میں بلاول بھٹو زرداری نے ہنگامی میٹنگ بلائی ہے فضل الرحمان کے دھرنے کا فیصلہ ہوا تو بھرپور قوت سے جائینگے پریشر ڈالنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہمیں روکا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جائے شہادت پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار، آصف شفیق ستی ، ملک قاسم ادریس، ملک صادق اعوان، توقیر عباسی، راجہ ظہیر اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔ بابر جدون نے کہا کہ آصف علی زرداری کو سابق صدر پاکستان ہونے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ملک و قوم کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری کی عظیم خدمات ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوںنے مطالبہ کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو اسپتال منتقل کیا جائے اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کیذمہ داری حکومت پر ہو گی محترمہ فریال تالپو ر، خورشید شاہ کوبدترین انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا نا بد ترین انتقام ہے انھیں رہا کیا جائے ۔

آصف شفیق ستی نے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام پر ظلم و جبر کا دور عروج پر ہے، یہ کون سی ریاست مدینہ ہے جہاں بیماد سیاسی اسیروں پر ظلم کیا جاتا ہے کسی بھی سیاسی اسیر کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ سٹی جنرل سیکرٹر ی چوہدری افتخار نے کہا کہ کراچی میں بلاول بھٹو زرداری نے ہنگامی میٹنگ بلائی ہے فضل الرحمان کے دھرنے کا فیصلہ ہوا تو بھرپور قوت سے جائینگے پریشر ڈالنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہمیں روکا جا سکے فواد چوہدری کا نوکریوں کے حوالے سے بیان ایک مذااق ہی تھا موجودہ حکومت جو کہتی اس پر پورا نہیں اترتی یہ ناکامی کا ثبوت ہے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور نیئر بخاری جائے شہادت پریس کانفرنس نہ پہنچ سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں