راولپنڈی،سی پی او محمد فیصل رانا کا چہلم کے جلوس کے روٹ کا معائنہ ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

کسی کو معاشرتی امن تبا ہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،محمد فیصل رانا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) سی پی او محمد فیصل رانانے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پرانہوں نے کہا کہ کسی کو معاشرتی امن تبا ہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے چہلم کے موقع پر فول پروف انتظامات مکمل، روایتی اور لائسنسی جلوسوں میں ایک ہی داخلی و خارجی راستہ ہوگا، روٹ کے راستے میں آنے والے بازار اور دوکانیں بند جبکہ رہائشی مکانات کی کھڑکیوں میں کھڑا ہونا ممنوع ہوگاچھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے جبکہ گھڑ سوار پولیس اہلکار بھی جلوس کو اپنے حصار میں لیں گے جلوس میں داخل ہونے والے تمام افراد کی باڈی سرچ کی جائے گی، خواتین کی تلاشی کیلئے لیڈیز پولیس تعینات کی جائیں گی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت نے سی پی اوکو چہلم کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی سی پی اونے اس امیدکا اظہار کیا کہ چہلم امام حسین کے موقع پر بھی ممبران امن کمیٹی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے، سی پی او نے کہا کہ کسی کو معاشرتی امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، راولپنڈی پولیس ہر اس عنصر کو سخت قانونی جواب دے گئی جو کسی بھی قسم کا فرقہ وارانہ فساد برپا کرنا چاہتا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جلوسوں کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ ہونی چاہیے روٹ کے اہم اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوںڈویژنل ایس پیز جلوس کی براہ راست نگرانی کریں گے اور شر انگیزعناصر کے خلاف فوری مقدمات درج کرواکے بند حوالات کریں، سی پی او نے کہا کہ جلوس کی سیکورٹی تین رویہ ہوگئی اور جلوس مقررہ اوقات پر شروع ہوکر اختتام پذیر ہوں گے، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، راولپنڈی کی عوام مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں تاکہ شرپسند عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیا جائے، راولپنڈی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور عزت و آبرو پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آنے دے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں