راولپنڈی، 9سالہ نوید کا قتل ،سی پی او محمد فیصل رانا نے ایس پی پوٹھوہار سے مقدمہ سے متعلق پراگرس رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) سی پی او محمد فیصل رانانے 9سالہ نوید کے قتل پرایس پی پوٹھوہار سے مقدمہ سے متعلق پراگرس رپورٹ طلب کرلی ہے سی پی او نے کہا کہ یہ کیس پولیس کیلئے چیلنج ہے ، ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے شہادتیں اکٹھی کی جارہی ہیں ،ضرورت پڑنے پرڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جا ئے گاسی پی او نے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں ،بچے ہمارا مستقبل اور ان کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے ،سی پی او نے ہدایات جاری کیں کہ اس کیس کے تمام ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کیا جائے چالان مکمل کرکے معزز عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے اور نشان عبرت بنایا جائے تاکہ کوئی جرائم پیشہ کسی بھی قسم کی قانون شکنی کرنے سے پہلے قانون سے ڈرے ،سی پی او نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اس مقدمے سے متعلق پراگرس اور کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں