راولپنڈی: شہداء کربلا چہلم جلوس،سٹی ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا

جہاں ٹریفک ڈائیورشن ہونگی وہاںسے ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں رکھا جائے گا پولیس کے 3ڈی ایس پی، 14انسپکٹر،152وارڈن افسران اور 32ٹریفک اسسٹنٹ سپیشل ڈیوٹی دیں گے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کل (بروز اتوار) راولپنڈی میں شہدا کربلا کے چہلم کے جلوس کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے مطابق لیاقت روڈ ،سٹی صدر روڈ ،کشمیری بازار روڈ،گنجمنڈی روڈ،باغ سرداراں روڈ ،بنی چوک،سرکلر روڈ، وارث خان روڈ ، کوہاٹی بازار روڈ ،اقبال روڈ، گارڈن کالج روڈ،5thروڈ ،4thروڈ اور اصغر مال روڈ بوقت جلوس بند رہیں گی جہاں ٹریفک ڈائیورشن ہونگی وہاںسے ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں رکھا جائے گااس مقصد کے لئے ٹریفک پولیس کے 3ڈی ایس پی، 14انسپکٹر،152وارڈن افسران اور 32ٹریفک اسسٹنٹ سپیشل ڈیوٹی دیں گے انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ چوک سے جانب فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کوڈی اے وی کالج چو ک سے متبادل راستہ گوالمنڈی روڈ سے منزل مقصود کی طرف روانہ کیا جائے گا اسی طرح سٹی صدر روڈ سے جانب فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو مشرق ہوٹل ٹرن سے متبادل راستہ موہن پورہ روڈ سے منزل کی جانب بھیجا جائے گا ڈھوک رتہ سے جانب فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو نائولٹی سینما ٹرن سے متباد ل راستوں موہن پورہ اور جانب مچھلی منڈی روڈ روانہ کیا جائے گا اسی طرح گنجمنڈی روڈ سے فوراہ چو ک آنے والی ٹریفک کو تھانہ گنجمنڈی ٹرن سے ہملٹن روڈ ،پیرودھائی کی طرف سے جانب فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو چونگی نمبر 4سے متبادل راستہ اصغر مال روڈ جبکہ سرکلر روڈ ٹرن ، وارث خان اور کوہاٹی بازار سے جانب بنی چوک آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ مری روڈ سے منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا اسی طرح کمیٹی چوک سے براستہ اقبال روڈ فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ مین مری روڈ سے منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ لیاقت روڈ سے براستہ چائنہ مارکیٹ ، گارڈن کالج روڈ آنے والی ٹریفک کو اکبر انٹرنیشنل ٹرن سے متبادل راستہ لیاقت روڈ سے منزل کی جانب بھیجا جائے گا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں