ماہ گزر گئے پی ٹی سی ایل ملازم کے بیٹوں پرتشدد کے مقدمہ میں نامزد 3افراد گرفتار نہ ہوسکے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) تھانہ آراے بازار پولیس مقدمہ کے اندراج میں2ماہ گزرنے کے باوجودپی ٹی سی ایل کے سابق ملازم کے بیٹوں پر مبینہ تشدد کے مقدمہ میں نامزد 3افرادکو تاحال گرفتار نہ کر سکی پی ٹی سی ایل کے سابق ملازم محمد آزاد سکنہ محلہ ریاض آباد کے مطابق اس کابیٹا تندور سے روٹیاں لینے گیا توہنڈاموٹر سائیکل نمبرآر آئی این132 ُپر سوار نعمان ، سردار ندیم اور وہاں پہلے سے موجود فرحان نے اس کے بیٹے رقیب الحسن کو غلیظ گالیاں اورتھپڑ مارنا شروع کردیئے گھر واپسی پر بیٹے کے بتانے پر میں اور میرا بیٹا توصیف گلی نمبر 2 محلہ ریاض آباد گئے تو وہاں پر پستول اور ڈنڈوں سے لیس نعمان ، سردار ندیم ،فرحان، رحمان ظہور، عمران عرف مانواور عرفان سے واقعہ کی بابت پوچھنے پر نعمان اور ندیم نے گالیاں دیتے ہوئے پستول کے بٹ سے توصیف کے سر پر وار کیے شور شرابا کرنے پر محلے کے گوہر اور اسد چھڑانے آئے تاہم فرحان وغیرہ نے میرے بیٹے توصیف اور محلے کے 2 لوگوں اسد اور گوہر کو ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا اہل محلہ کے اکٹھا ہونے پر نعمان اور ندیم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ آج صرف ماراہے آئندہ جان سے بھی مار دیں گے ڈاکٹروں کی رپورٹ میں تشدد ثابت ہونے پرتھانہ آر اے بازار پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 337(I)، 337(II)، 337A(III)، 148 اور149کے تحت مقدمہ نمبر306 درج کر لیا تاہم مقدمہ کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر امیر زادہ نے ملزمان فرحان، عمران سے مبینہ طور پر ساز باز کر کے ہمارے بیان بھی تبدیل کر دئیے ہیں جبکہ ملزم فرحان کی قبل از گرفتاری خارج ہونے کے باوجود پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے فرار کرو ا دیا ہے اور مقدمے پر اثر انداز ہوتے ہوئے ملزمان سے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا ہم پر ہی دباؤ ڈالا جارہا ہے اور مختلف اوقات میں ہم سے 20ہزار روپے سے زائد رقم بھی وصول کر چکا ہے ملزمان کی جانب سے ہمیں شدید نوعیت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مقدمے کے مدعی محمد آزادنے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پنجاب، آر پی او ، سی پی او راولپنڈی سے ملزمان کی گرفتاری ،تحفظ، انصاف اور مقدمہ کی تفتیش کسی سینئر پولیس افسرسے کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں