ٰراولپنڈی،دارارقم سکول رینج روڈ پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی آ ف پرائیویٹ سکولز و کالجز کا اہم اجلاس

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) دارارقم سکول رینج روڈ پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی آ ف پرائیویٹ سکولز و کالجز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چوہدری ناصر محمود منعقد ہوااجلاس میں ملک اظہر محمود، ابرار احمد خان، ملک نسیم احمد، شھباز قمر، عرفان مظفر کیانی، شاہد حسن، چوہدری امجد زیب، راجہ نصیر احمد جنجوعہ اور اشرف ہراج نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کی طرف سینجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی 20 ہزار سے زائد تنخواہ مقرر کرنے، نیپرا کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں کے بجلی کے بل کا ٹیرف گھریلو سے کمرشل کرنے اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اساتذہ کو مزدوروں کی کیٹیگریز میں شامل کرکے تعلیمی اداروں کو بے جا ہراساں کرنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پالیسی کے نفاذ کے لیے تعلیمی اداروں کی درجہ بندی انتہائی ضروری ہے ماہانہ 100 روپے فیس لینے والے تعلیمی اداروں اور ہزاروں روپے فیس وصول کرنے والے اداروں پر یکساں قانون کی عملداری انصاف پر مبنی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

زمینی c حقائق کے برعکس علم دشمنی پر مبنی فیصلوں نے نجی تعلیمی اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔جوائینٹ ایکشن کمیٹی نے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں۔ ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن رجسٹریشن اتھارٹی کے لئیے عرفان مظفر کیانی کا نام بطور ممبر کے نامزد کیا گیا اور عرفان مظفر کیانی کو پابند کیا گیا کہ محکمہ تعلیم میں ان کا تعارف ان کی تنظیم کی بنیاد پر نہیں بلکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی بنیاد پر ہوگا۔ رجسٹریشن کمیٹی کے اجلاس سے پہلے وہ جیک کو اعتماد میں لیں گے اور اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کرنے کے پابند ہونگے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں