راولپنڈی، 2دن قبل اغوا ہونیوالے 12سالہ لڑکے کی لاش برآمد

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ سے 2دن قبل اغوا ہونے والے 12سالہ واصف کی لاش کالا پل کے نیچے سے برآمد ہو گئی گزشتہ 24گھنٹے کے دوران راولپنڈی میںکم سن بچے کا اغوا کے بعد قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے قبل ازیں تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے سے اغوا ہونے 9سالہ نوید خان کی لاش برآمد ہوئی تھی اطلاعات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کے علاقے سے 12سالہ واصف کو2روز قبل اغوا کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز مغوی کی لاش کالا پل کے نیچے سے ملی اہلیان علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق لاش کی شناخت واصف کے نام سے ہوئی ہے جس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ کی جیو فینسنگ شروع کر دی گئی ہے اوراگلے 24 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کر لیں گی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں