ں* راولپنڈی،چہلم کی سیکورٹی پر مامور رضاکاروں نے مشتبہ شخص سے پستول برآمد کر لیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 21:45

ٖ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) چہلم شہیدا ن کربلا کی سیکورٹی پر مامور رضاکاروں نے مشتبہ شخص سے پستول برآمد کر لیا جبکہ فوارہ چوک سے بھی دو مشکوک افراد تحویل میںلے لئے اطلاعات کے مطابق رضا کارتنظیم’’ شاہین پیس فورس‘‘ کے کمیٹی چوک پر باڈی سرچ پر مامور رضاکار ذوالقرنین حیدرنے مشتبہ شخص سے پستول برآمد کرکے پستول سمیت ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے حوالے کردیامشتبہ شخص کو تھانہ وارث خان منتقل کر دیا گیا ادھرفوارہ چوک سے بھی2 مشکوک افراد تحویل میں لے کر بعد گنجمنڈی تھانے منتقل کر دیئے گئے جن سے شناخت اور تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد دونوں افراد ایک ہسپتال کے ملازم نکلے بعد ازاں انہیںگھر جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں