راولپنڈی ، مزید 137 سے زائد شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے

رواں سیزن ابتک 8 ہزار چھ سو سے زائد شہری ڈینگی کا نشانہ بنے، رپورٹ

پیر 21 اکتوبر 2019 14:40

راولپنڈی ، مزید 137 سے زائد شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) راولپنڈی میں ڈینگی کاخطرہ کم نہ ہو سکا ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 137 سے زائد شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے، رواں سیزن ابتک 8 ہزار چھ سو سے زائد شہری ڈینگی کا نشانہ بنے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پوٹھوہار ٹاؤن سے مزید 84 افراد ڈینگی کانشانہ بن گئے۔راولپنڈی شہر اور کینٹ سے بھی مزید 67 افراد ڈینگی مچھر کا شکار بنے۔محکمہ صحت کے مطابق الائیڈ ہسپتالوں سے ابتک 2667 سے زائد مریض ڈسچارج ہوچکے۔ محکمہ صحت کے مطابق درجہ حرارت کم ہونے تک ڈینگی کا خطرہ برقرار رہے گا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں