ڈھوک دلال خیابان سرسید میں پانچ کروڑ کی لاگت سے گرلز کالج جائے گا، پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق

پیر 21 اکتوبر 2019 17:22

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشدشفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق خواتین میں تعلیمی شرح کو بڑھانے کے لئے راولپنڈی شہر میں تین نئے گرلزکالجز بنانے جارہے ہیں۔ان خیالات اظہار انہوں نے گذشتہ روز اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ تین کالجز میں ایک صدر کاگرلز کالج ہے جس کا ستر فیصد کام مکمل تھا مگر کئی سالوں سے بند پڑا تھا اس کالج کے لئے دو کروڑ روپے ریلوے نے جاری کئے اور پانچ کروڑ پرائم منسٹر کے فنڈز سے جاری کیا۔

دوسراکالج رحیم آباد ریلوے کی اراضی پربنایاجائے گاجبکہ تیسرا کالج ڈھوک دلال خیابان سرسید میں پانچ کروڑ کی لاگت سے بنائیں گے جبکہ ایک سال کے اندر پوسٹ گریجویٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلوایا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں