مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں نفسیاتی بیمار خاتون کی حرکتوں سے مسافروں اور عملہ کو شدید پریشانی کا سامنا

مسافر ڈاکٹر کا فضائی میزبانوں سے تعاون، خاتون مسافر کو ذہنی سکون کا انجکشن لگا کر صورتحال پر قابو پایا

پیر 21 اکتوبر 2019 20:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں نفسیاتی بیمار خاتون کی حرکتوں کے باعث مسافروں اور عملہ شدید پریشانی سے دو چار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں پی آئی اے ٹریفک عملے نے نفسیاتی بیمار خاتون کو بورڈنگ پاس جاری کردیا،دوران سفر خاتون مسافر شازیہ کو اچانک نفسیاتی پن کے دورے پڑنا شروع ہوگئے اور فضائی میزبانوں کی کوششوں کے باوجود وہ نارمل نہ ہو سکی ،خاتون کے برابر میں بیٹھے مسافروں نے سیٹیں بھی تبدیل کروالیں،جہاز میں اعلان کے بعد مسافر ڈاکٹر نے فضائی میزبانوں سے تعاون کرتے ہوئے خاتون مسافر کو ذہنی سکون کا انجکشن لگایاجس سے صورتحال بہتر ہوسکی اس حوالے سے پی آئی اے کے سینئر پرسن نے مانچسٹر کے ٹریفک کے عملے کیخلاف لاگ بک میں شکایت درج کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر مسافر ذہنی مریضہ تھی یا بیمار تھی تو اسے بورڈنگ پاس کیسے جاری کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں