چیف سیکرٹری پنجاب سے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈڈاکٹر عامر احمد کی ملاقات

متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزارکرائی جائے گی، یوسف نسیم کی ہدایت

منگل 22 اکتوبر 2019 00:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ڈویژنل کمشنرز کو جلدہدایات جاری کر دی جائیں گی۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب بھر میں متروکہ وقف املاک کی جائیدادوں کا سروے کرایاجایا گا تاکہ ان کے غیرقانونی استعمال کی روک تھام کے لئے موثر کاروائی عمل میںلائی جاسکے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری قانون پنجاب نذیر احمد گجانہ اور سیکرٹری اوقاف اعجاز احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں