کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈ ہ ہے‘سجادہ نشین مخدوم سید نزاکت حسین شاہ

شہادتوں پر وادی میں شدید احتجاج بھی جاری ہے اور کشمیری عوام بھارتی بربریت پر سراپا احتجا ج ہیں

منگل 22 اکتوبر 2019 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) سید بابا لعل شاہ قلندر سرکار سوراسی سیدں سجادہ نشین مخدوم سید وجاہت حسین شاہ کاظمی مشہدی ،سجادہ نشین مخدوم سید نزاکت حسین شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈ ہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کھیلی جانے والی خون کی ہولی مسلسل جاری ہے اب تک آزادی کی جنگ لڑنے والے نہتے معصوم کشمیریوں کو وحشیانہ درندگی کی بھینٹ چڑھایا جا چکا ہے۔

بھارتی افواج کی طرف سے کشمیریوں پر اندھا دھند گولیاں برسانے اور سرچ آپریشن کے نام پر انسانیت سوز ازیتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے ، شہادتوں پر وادی میں شدید احتجاج بھی جاری ہے اور کشمیری عوام بھارتی بربریت پر سراپا احتجا ج ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہاء کر دی ہے اورگھر گھر تلاشی کے دوران معصوم اور بے گناہ کشمیریوںکو شدیدجسمانی تشدد اور ازیتوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہندوں تنظیم آر آر ایس حکومت کی مرضی سے مسلمان خواتین کی عزتیں لوٹ رہے جس پر کوئی آواز بلند نہیں کر رہا۔

انہوں نے مذید کہاکہ پاکستان کے کشمیریو ں کے ساتھ تعلقات تہذیبی ، تمدنی ، مذہبی اور اسلامی بھائی چارے کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اور پاکستان ایک ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیر ی قوم سے ان کا حق آزادی نہیں چھین سکتی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیںاور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم اور بریریت کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پیدا ہونے والی کشیدگی باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے حالات کو معمول پر لانے کے لئے تمام پلیٹ فارم کے ذریعے جد وجہد کر رہی ہے اور کچھ سیاسی پارٹیاں کشمیر کے مسلے کو چھوڑ کر اپنی سیاست چمکا رہی ہیں جو مکمل طور پر مودی کی خواہش کے مطابق ہے ان کو چاہیے کہ وہ سیاست کی بجائے کشمیری بہن بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں