سی پی او محمد فیصل رانا کا بچوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری

تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 22 اکتوبر 2019 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) سی پی او محمد فیصل رانا کا بچوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم حسن ریاض نے 10سالہ بچے کو گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کے عملی اقدامات کی وجہ سے پنڈی کے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھ رہا ہے ، سی پی او کا بچوں کے تحفظ کیلئے واضح ہدایات کی بدولت تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں 10سالہ بچے "ا"کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم حسن ریاض نے تیسری جماعت کے طالبعلم کو گھر لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر 10سالہ بچے نے شورشرابہ کیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، سی پی او نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ،ان کی حفاظت اور بہترین ماحول کی فراہمی بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے ، راولپنڈی پولیس بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات پر سختی سے نوٹس لے گی اور ایسے شرپسند عناصر کوقانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی گئی، سی پی او نے کہا کہ بچوں کو جنسی تشدد اور زیادتی سے آگاہی مہیا کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس سکولوں اور کالجوں میں جاکر لیکچر دے رہی ہے ، آگاہی کا یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں مزید تیز کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اپنی حفاظت کے متعلق بتایا جا سکے ، سی پی او نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات ملکر ان شرپسند عناصر کی نشاندہی کریں اور بچوں کے تحفظ کیلئے راولپنڈی پولیس کے عملی اقدامات کا ساتھ دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ، راولپنڈی پولیس بچوں پر کسی قسم کے تشدد کے حوالے سے فوری قانونی کاروائی عمل میں لائے گی ، اس سلسلے میں واضح ہدایات تھانہ کی سطح پر دی جاچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں