راولپنڈی آرٹس کونسل میں مشترکہ خطاطی ،آرٹ وکرافٹ کی نمائش کا انعقاد

آرٹسٹ امن کے سفیرہوتے ہیں ،حوصلہ افزائی ہرسطح پرضروری ہے، فرح آغا ایم پی اے

منگل 22 اکتوبر 2019 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ممبرپنجاب اسمبلی فرح آغانے کہا ہے کہ آرٹسٹ امن کے سفیرہوتے ہیں جواپنے جذبات کا اظہاراپنی تخلیقات کے ذریعے کرتے ہیں۔ یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ خطاطی ،آرٹ وکرافٹ کی نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔ناہیدمنظوراورڈائریکٹروقاراحمدان کے ہمراہ تھے۔

نمائش کے فنکاروں میں سیداحمدشاہ ابدالی، بتول قریشی، قاسم علی، زبیریہ قاسم، فوزیہ شاہد، شبانہ بابراورمحمدعظیم اقبال شامل تھے۔ایم پی اے فرح آغاکا مزیدکہنا تھا کہ آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی ہرسطح پرضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ آرٹسٹوں کا پلیٹ فارم مہیا کرنا راولپنڈی آرٹس کونسل کا احسن اقدام ہے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ آج منفردکام دیکھنے کوملا جوقابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے بھی مہمان خصوصی کا شکریہ اداکیا اورکہا کہ آرٹس کونسل فنون لطیفہ کی ترویج کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔نمائش میں احمدشاہ ابدالی نے لکڑی پرخطاطی اورتصاویر،بتول قریشی نے آرائشی گلدان،قاسم علی اورزبیریہ قاسم نے شیشہ پرنقش نگاری، فوزیہ شاہدنے کشیدہ کاری، شبانہ بابرنے کشمیری،بلوچی کڑھائی اورہاتھ سے بنی جیولری جبکہ محمدعظیم اقبال نے عہدی نبوی پرمبنی خطاطی کے فن پارے پیش کیے۔یہ نمائش 25 اکتوبرتک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں