راولپنڈی کینٹ بور ڈ کی ڈینگی کیخلا ف کینٹ کے مختلف علا قو ں میں سر ولینس جا ری

منگل 22 اکتوبر 2019 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) راولپنڈی کینٹ بور ڈ کی ڈینگی کے خلا ف کینٹ کے مختلف علا قو ں میں سر ولینس جا ری تفصیلا ت کے مطا بق کنٹونمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر کی خصو صی ہدا یات پر ڈینگی وا ئر س کے خا تمہ کیلئے تما م تر اقدا ما ت کو تیز کر نے اور کا ر کر دگی کو بہتر سے بہتر بنا نے پر ڈینگی کے خلاف سپرے اور فوگنگ کے با قا عدہ شیڈول کے مطابق ہر وارڈ میں با قاعدہ اپنی باری پر متعلقہ ممبر کینٹ بورڈ کی سربراہی میں سر ولینس جاری ہے جس میں اینٹی ڈینگی مہم پر مشتمل آئوٹ ڈورٹیموں نے 7479گھر و ں کی سرولینس کی جس دورا ن3گھروں سے لا روا مل جسے مو قع پر تلف کر دیا گیا کینٹ کے مختلف علاقوںچوہڑ چوک ، مصریال روڈ، بکرا منڈی ، ٹینچ بھاٹہ ،ڈھوک سیداں ،ڈھوک گجراں ، میں موجود ٹائر شاپس، کارخانہ، دکانوں ، ہوٹلوں ، پلا ٹس ، فلٹر یشن پلا نٹس اور قبر ستا ن کی سر ولینس کی جن سے 22 مقامات سے لاروا برآمد ہوا جسے موقع پر تلف کر دیا گیا اور شہریوں کو ڈینگی سے بچائو کیلئے پیغام دیا جا رہا ہے کہ ،صفائی سے ہی بیماریوں کیخلاف لڑا جا سکتا ہے،اپنے اردگرد کے علاقوں ،گھروں ،گلیوں اور بازاروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں،اسے ڈسٹ بن یا باہر نصب کوڑا دانوں میں ڈالیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کینٹ کو صاف ستھرا اور ڈینگی سے پاک کر نا ہے، کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی ڈینگی کے خاتمے کیلئے جاری مہم میں آپکے شانہ بشانہ ہے اور صفائی کیلئے کوشاں و پرعزم ہے، کینٹ کے رہائشیوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ عوامی سہولیاتی مرکز کو گزشتہ ہفتے میں مجموعی طور پر337 شکایات وصول ہوئیں جن میں سی227شکایات کو فوری طور پر حل کر دیا گیا ۔راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈمیں عوامی سہولیاتی مرکز کو گزشتہ ہفتے میں مجموعی طور پر337 شکایات وصول ہوئی جن میں الیکٹرک کی103 میں سی69حل ہوئی جبکہ واٹر سپلائی کی98میں سی80 حل ہوئیں اور شعبہ سینی ٹیشن سے متعلقہ136 شکایا ت موصول ہو ئیں جن میں سی78 کو فوری حل کر دیا گیا ہے جبکہ بقایا شکایات متعلقہ شعبوں میں حل کی جا رہی ہیں کنٹو نمنٹ ایگز یکٹو آفیسر سبطین رضا کی خصوصی ہدایات پر عوامی سہولیاتی مرکز میں شکایات کو فوری ازالہ کر کے رپورٹ پیش کی جاتی ہے تا کہ کینٹ کے رہائشیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں