راولپنڈی،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، 6 ملزم گرفتار ، قبضے سے منشیات، اسلحہ برآمد

منگل 22 اکتوبر 2019 23:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کا روائی کرتے ہوئی6ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 820گرام چرس ، 184بوتل شراب ، 1پستول 30بورمعہ23 برآمدکرملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے زوالفقار سے 250گرام چرس،تھانہ مندرہ پولیس نے خلیل سے 320گرام چرس،جلیل سے 250گرام چرس،تھانہ گوجر خان پولیس نے نثارسی184بوتل شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے حامد سے 20روند 30بور ،تھانہ جاتلی پولیس نے اعجازسے 1پستول30بور معہ3روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں