سی پی او فیصل رانا نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے سیکورٹی پلان کی تیاری کا حکم دے دیا

قانون کی حکمرانی کے تحت خوشگوار فضا قائم رہی جشن عید میلاد النبیﷺ کے مقدس موقع پر یہی تسلسل برقرار رہے گا،سی پی او

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سی پی او فیصل رانا نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے سیکورٹی پلان کی تیاری کا حکم دے دیا، جس طرح محرم الحرام اور چہلم کے موقع پرقانون کی حکمرانی کے تحت خوشگوار فضا قائم رہی جشن عید میلاد النبیﷺ کے مقدس موقع پر یہی تسلسل برقرار رہے گا،ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پولیس افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل ،ایس پی پوٹھوہار سید علی ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور ایس پی راول آصف مسعود سمیت متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی ،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے مقدس موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے ابھی سے پلان شروع کر دیا جائے ،اس حوالے سے جلوسوں کے منتظمین اور ضلعی امن کمیٹی کے ارکان سے بھی مشاورت کی جائے،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اور چہلم کے موقع پر جلوسوںکے منتظمین اور ضلعی امن کمیٹی کے ارکان نے انتہائی قانون پسند ،فرض شناس اور زمہ دار شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا،راولپنڈی کے قانون پسندمنتخب عوامی نمائندوں ،تاجروں ،پروفیشنل میڈیا اور امن پسند عوام کے تعاون کی بدولت جس طرح ہم نے محرم اور چہلم کے جلوس امن و امان کی خوشگوار فضا میں پایہ تکمیل کو پہنچے اسی طرح معاشرے کے ان تمام ذمہ دار طبقات کے تعاون سے جشن عید میلاد النبیﷺ کے تمام جلوس بھی امن و امان کی خوشگوار فضا میں مکمل ہوں گے،سی پی او نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر محکمہ داخلہ کی طرف سے جو بھی ایس او پی جاری ہو گا اس کی ایک ایک شق پر عمل ہو گا،جس طرح محرم اور چہلم کے موقع پر کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں کرنے دی گئی اسی طرح جشن عید میلاد النبیﷺ پر بھی کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو کسی بھی حوالے سے ایکٹو نہیں ہونے دیا جائے گا،سی پی او نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کے روٹس کا خود معائنہ کریں گے میں خود بھی ان جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کروں گا ،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں