ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر و رکن پنجاب اسمبلی فرح آغا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کی کارکردگی بارے اجلاس،مختلف محکموں کے سربراہان کی شرکت

درجہ حرارت میں تبدیلی کے باوجود انسداد ڈینگی کیلئے تمام متعلقہ ادارے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ،بلا جواز کسی کی غیر حاضری برداشت نہیں کیا جائیگی، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی تمام محکمے ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کریں،ڈینگی کنٹرول کیلئے خوداحتسابی کے نظام پر عمل کیا جائے، خامیاں دور ،کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جائے، ہدایت

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر اور رکن صوبائی اسمبلی فرح آغا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کی کارکردگی کے حوالے سے ایوننگ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈوائزر ڈینگی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر وسیم اکرم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹر صائمہ یونس ، اے ڈی سی فنا نس ملیحہ جمال ،اسسٹنٹ کمشنرز ، سی ای او ہیلتھ کے علاوہ محکمہ اوقاف ، واپڈا ، سوشل ویلفیئر ، سول ڈیفنس ، آر ڈبلیو ایم سی ، صحت اور دیگر متعلقہ محکمو ں کے افسران نے شرکت کی۔

سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ درجہ حرارت میں تبدیلی کے باوجود انسداد ڈینگی کے لئے تمام متعلقہ ادارے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے اور اس دوران بلا جواز کسی کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں سے ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوں وہاں موجود زیر تعمیر عمارتوں پر کڑی نظر رکھی جائے وہاں زیر زمین پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھا جائے اور پانی کی کھلی ٹینکیوں پر ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے کیمیکل کا استعمال کیا جائے اور پانی کے اخراج کا انتظام کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ تمام محکمے ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کریںاور تمام متعلقہ محکمے ڈینگی کنٹرول کیلئے خوداحتسابی کے نظام پر عمل کریں ، خامیوں کو دور کیا جائے اور کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ ان ڈور اور آئو ٹ ڈورزسرویلنس میں تیزی لائی جائے تاکہ مزید لوگوںکو ڈینگی کے حملے سے بچایا جا سکے۔رکن صوبائی اسمبلی فرح آغا نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں آنے والے ڈینگی کے مریضوں کے لواحقین میں ڈینگی سے متعلق شعور و آگاہی فراہم کی جائے۔انہو ںنے شہریوں سے اپیل کی کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں -ایڈوائزر ڈینگی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں باقاعدگی سے سرویلنس کا عمل جاری رکھاجائے سپرے اور فوگنگ کے وقت ایٹا مالوجسٹ فیلڈ میں ہر صورت موجود ہوں ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اب تک441 ڈینگی کے مریض موجود ہیںجن میں 299کنفرم ڈینگی کیسزہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 186 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئی ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران205مریض علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج ہو گئے۔ڈینگی کے حوالے سے ایس او پی پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 03افراد کو نوٹسزاور01فرد کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں