سنٹرل جیل اڈیالہ کے عملہ کے تشدد سے منشیات کیس کا ملزم امجد خان چل بسا

ْ جیل ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کے بعد نعش پوسمارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بھجوا دی

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سنٹرل جیل اڈیالہ کے عملہ کے تشدد سے منشیات کیس کا ملزم امجد خان چل بسا ۔ ذرائع کے مطابق سات ماقبل تھانہ ائیرپورٹ میں درج منشیات کے مقدمے کاملزم امجد خان تشدد کے باعث جاں بحق ہوگیا ، جیل ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کے بعد نعش پوسمارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بھجوا دی ،امجد خان کے کیس کا (آج) یعنی بدھ کو فیصلہ ہو نا تھا زندگی ساتھ نہ دے سکی۔

بھائی نے بیان دیا کہ امجد خان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے غربت کے باعث مزدوری کرتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 21 اکتوبر کو عدالت میں کیا کی آخری سماعت تھی آج فیصلہ ہونا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ جیل کے عملہ کو 20 ہزار روپے ماہانہ دیتے تھے اس مرتبہ پیسے نا دینے پر بھائی پر تشدد کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ میرے بھائی سے دو سگریٹ کی دوائی نکلی اور سات آٹھ ماہ قبل ائیرپورٹ پولیس نے نائن سی کا مقدمہ بنا دیا ۔انہوںنے کہاکہ رات دو بجے کے بعد بھائی کو بیرک نکال کر لے گئے اور ساڑھے تین بجے اسے جان کنی کی حالت میں واپس چھوڑا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں انصاف چاہیے پہلے ائیرپورٹ پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا اب انکی جان گئی ،ذمہ دار کون ہی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں