حشرات کی بہتات، غیر معیاری سٹوریج پر3 فوڈ پوائنٹس سیل، بھاری جرمانے، نوٹسزجاری

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:39

راولپنڈی23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بناء پر03فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پربھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء تلف کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی فوڈسیفٹی ٹیم نے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات،غیر معیاری سٹوریج ،گندے فریزرزکے استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات پرسوغات اوربیسٹ ون کیش اینڈ کیری کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

مزید برآںریکارڈ کی عدم دستیابی،اشیائے خورونوش میں مردہ حشرات کی موجودگی،گندے اوربدبودارحالت کی بناء پر ایم اے بیکرز کو سربمہر کیاگیا۔

علاوہ ازیںراولپنڈی اور اسکے گردونواح میں چیکنگ کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اورسٹوریج کے ناقص انتظامات پربھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈویژن بھرمیں کارر وائیوں کے دوران زائد المیعاد اشیائے خورونوش،ملاوٹی مصالحہ جات ، کیمیکلزاور مضر صحت خوراک تلف کی گئی ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسز بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں