ماڈل ٹائون کے مظلوموں کی سسکیاں ااور آہیں رنگ لائیں،قاضی شفیق

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون کے مظلوموں کی سسکیاں ااور آہیں رنگ لائیں، جس کی وجہ سے انسانیت کے قاتل نشان عبرت بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کا کیس عدالت میں ہے اور ہم حصول انصاف کے لیے عدالت کے دروازے پر کھڑے ہیں، ہمارا ایمان ہے ظالم کے خلاف اللہ کا امر نازل ہونے میں دیر تو ہو سکتی ہے مگر اندھیر نہیں، انشاء اللہ انصاف ہو گا اور شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف ملے گا،وہ گزشتہ روز صوبائی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرغلام علی خان،ملک طاہر جاوید،ملک نذیر اعوان، سعید راجہ سہیل عباسی بھی موجود تھے،قاضی شفیق نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کے انصاف کی جدوجہد کرنے کا حق ادا کر دیا، 5سال کا کوئی دن ایسا نہیں گزرا کہ انہوں نے مقدمات کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر معلومات نہ لی ہوں اور شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء اور زخمیوں کی خیرت دریافت نہ کی ہو، سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ہیں، 17 جون 2014 ء کے دن صوفی اقبال شہید کے بیٹے آصف اقبال کو شہباز شریف کی پولیس نے گرفتار کیا اور اگلے دن تمام تر کوششوں کے باوجود نوجوان آصف اقبال کو اپنے باپ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی، آج کل ایسی صورت حال نہیں ہے کہ کسی پر رحم کھایا جائے، ، قاضی شفیق نے کہا کہ انسان جو بوتا ہے وہ اس دنیا میں بھی کاٹتا ہے۔

(جاری ہے)

ظالم اس دنیا میں بھی اپنے کیے کی سزا بھگتتے ہیں اور ہم سب اپنی آنکھوں سے یہ دیکھ رہے ہیں۔، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل اور ان کے حواری اس دنیا میں بھی خوار ہورہے ہیں اور آخرت میں بھی ان کے لیے رسوائی ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں