محمد نوازشریف کوشدیدبیماری ،تشویشناک حالت میں نیب حکام نے عمران خان کی ایماء پرہسپتال پہنچانے میں تاخیرکی، حاجی پرویز خان

اگر محمد نوازشریف کی جان کونقصان پہنچتاتوذمہ داری عمران خان پرعائدہوتی ،بیماری سیاست کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ، سابق رکن قومی اسمبلی

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کوشدیدبیماری اورتشویشناک حالت میں نیب حکام نے عمران خان کی ایماء پرہسپتال پہنچانے میں تاخیرکی ،اگرمیاں نوازشریف کی جان کونقصان پہنچتاتوذمہ داری عمران خان پرعائدہوتی کیونکہ پی ٹی آئی والوں کا وطیرہ ہے کہ یہ لوگ بیماری پربھی سیاست کرتے ہیں بیگم کلثوم کی شدیدعلالت پربھی ان لوگوں نے انتہائی بھونڈے اندازمیں مذاق اڑایاتھااوران کے انتقال کے بعدان لوگوں کے منہ بندہوئے تھے انہیں چاہیے کہ قومی سطح کے رہنمائوں کی علالت پرسیاست نہ چمکائیںنہ مذاق اڑائیں بلکہ انسانی ہمدردی کوپیش نظر رکھاکریں ہمارامطالبہ ہے کہ میاں نوازشریف سمیت دیگرگرفتارشدہ مسلم لیگی رہنمائوںکے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لے کرانہیںرہاکیاجائے ان خیالات کااظہار انہوں نے آزادی مارچ کے سلسلے میں کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاحاجی پرویزخان نے کہاکہ میاں نوازشریف نے ملک اورقوم کی مثالی اورلازوال خدمت کی ہے میاں نوازشریف قوم کاقیمتی اثاثہ ہیں ان کے خلاف عمرانی حکومت انتقامی کاروائی بندکرے ملک میں بجلی ،گیس ،پٹرول کی قیمتوں میں بے انتہااضافے اورکمرتوڑمہنگائی کی وجہ سے ملک کے عوام کی نظریں میاں نوازشریف پرلگی ہوئی ہیں اوران شاء اللہ بہت جلدمیاں نوازشریف باعزت بری ہوکرملک کی باگ ڈورسنبھالیں گے ا ورایک بار پھرملک اورقوم کی خدمت کریں گے اورپاکستان کوایشیاء کاٹائیگربنائیں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں