انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں پا نی، سیوریج اور بجلی کے کا موں کو آئندہ ہفتے تک مکمل کیا جائے،کمشنر

جمعہ 8 نومبر 2019 19:39

راولپنڈی08 نو مبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) کمشنر را ولپنڈی کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے ہدا یت کی ہے کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورا لو جی منصو بے میں آئندہ ہفتے تک پا نی، سیو ریج اور بجلی کے کا موں کو مکمل کیا جائے۔منصو بے پر پیش ر فت کے حوالے سے آگا ہ کرتے ہو ئے بتایا گیا کہ 30 نو مبر2019 تک ایکسئین بلڈ نگ کی جانب سے اس ہسپتال کے پہلے تین فلور مکمل کر کے محکمہ صحت کے حوالے کر د یئے جا ئیں گے جبکہ با قی کے تین فلو ر کو آ ئندہ سال مار چ میں مکمل و فعال کر دیا جائے گا۔

صحت عامہ کے اس منصو بے کے لئے سال2019-20کی مد میں200 ملین کی ر یلیز دی گئی ہے۔ فز یکل پراگریس کی تفصیلات سے آ گاہ کر تے ہوئے بتا یا گیاکہ 30 نومبرتک اس کے پہلے تین فلور فعال کر دئیے جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

صحت عامہ کے لحا ظ سے یہ منصو بہ راولپنڈی کے عوام کے لئے سب سے بہتر ین تحفہ ثابت ہو گا جو کہ عوام کو سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہو لیات فراہم کر ے گا۔انہوں نے ہدا یت کی کہ عو امی فلا ح کے منصوبوں کی افادیت کو یقینی بنا نے کے لئے ان کو مقر رہ مد ت میں مکمل کر نے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ اس با ت کی تا کید کی جا تی ہے کہ کا م کے معیار کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے انسٹی ٹیوٹ آ ف یو را لو جی اینڈ ٹرا نسپلا نٹیشن کی سائٹ کے دورے کے مو قع پر کیا ۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نازیہ پروین سد ھن ، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ڈو یلپمنٹ فضل شیرخان،عمران علی ایکسئین بلڈنگ، مرزا طارق ایس ڈی او بلڈنگ، ابرار قیصر سینئر سب انجینئر، احمد منظورڈا ئر یکٹر وا سا، آلائیڈ ہسپتالوں کے ایم ایس و د یگر متعلقہ سرکاری افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کمشنر راولپنڈی نے ہدا یت کی کہ دی گئی ٹائم لا ئن کے مطا بق منصو بے کو جلدا ز جلد مکمل و فعال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظا میہ عوام کو صحت عامہ کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ۔اس سلسلے میں راولپنڈی کی عوام کے لئے انسٹیوٹ آ ف یو را لوجی اینڈ ٹرانسپلا نٹیشن نہا ت اہمیت کا حامل ہے۔2129.057 ملین کی لا گت سے تیا ر ہو نے والا یہ پروجیکٹ اپنی تکمیل کے بعدعوام الناس کو بہترین و معیا ری طبی سہو لیات فراہم کر ے گا۔ انہوں نے ہد ایت کی کہ صحت عا مہ کے اس پرو جیکٹ کی پائیداری کے لئے اس میں معیار و شفا فیت کو بھی ہر صورت یقینی بنا یا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں