من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی،بھاری جرمانے عائد

جمعہ 8 نومبر 2019 19:39

راولپنڈی08 نو مبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز مظفر حسین انصاری نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 9 مقامات پر دکانوں سے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی اور ایک دوکاندار کو مقررہ نرخوں سے زائد وصول پر 3500 روپے جرمانہ کیا اور متعدد دکانداروں کو نوٹس جاری کئے گئے کہ وہ قوائد و ضوابط کی پابندی کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

درین اثناء اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے گرانفروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران کہوٹہ میں تین دکانداروں کے چالان کئے اور زائد قیمتیں وصول کرنے پر 4500روپے کے جرمانے عائد کئے -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں