ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، سات ہزار مضر صحت دودھ نالہ لئی میں تلف

جمعہ نومبر 19:49

راولپنڈی08نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سات ہزار مضر صحت دودھ قبضہ میں لے کر تلف کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آرسی بی ترجمان کے مطابق جمعہ کے روزمضر صحت دودھ قبضہ میں لے کر تلف کیا جوکہ راولپنڈی اسلام آباد کے بڑے ہوٹلوں اور گھروں میں سپلائی ہونا تھا۔ آر سی بی نے عدالتی حکم کے بعد 7 ہزار لیٹر دودھ کو نالہ لئی میں تلف کردیا۔کیمیکل سے تیار دودھ حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments