راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی

14 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے، محکمہ صحت کی رپورٹ

جمعہ نومبر 20:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے مزید 9 شہری جاں بحق ہوگئے ،جس کے بعد ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ڈینگی بخار سے 75 شہری سرکاری اسپتالوں میں دوران علاج جاں بحق ہوئے جبکہ 2 شہری پرائیوٹ اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے، سب سے زیادہ 55 ڈینگی مریض ہولی فیملی اسپتال میں جاں بحق ہوئے جبکہ بے نظیر بھٹو اسپتال میں 14 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں 6 مریض ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی سے 14 ہزار 1 سو 10 شہری متاثر ہوئے، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں ڈینگی کے شبہہ میں 82484 مریضوں کو چیک کیا گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments