مرکزی میلاد کمیٹی لبیک یا رسو ل اللہ ﷺ کا عیدمیلادالنبیؐ کے حوالے سے جلوس

پیر 11 نومبر 2019 23:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) مرکزی میلاد کمیٹی لبیک یا رسو ل اللہ ﷺ کے زیر اہتمام عید میلاد لانبی ﷺ کے مرکزی جلوس کا آغاز جامع مسجد شاہ ہمدان سے ہوا ۔جلوس کا افتتاح سابق ایم پی اے افتخار احمد اور الماس عباسی نے کیا جلوس کی قیادت مئیر سردار نسیم،سابق چئیر مین آر ڈی اے عارف عباسی، گدی نشین شاہ چن چراغ اعتبار بخاری ،پروفیسر محمد شفیع القادری اور وسیم تابش نے کی ۔

(جاری ہے)

جلوس میں مختلف میلاد کمیٹیوں نے پورے جوش و خروش سے شرکت کی ۔جلوس کے شرکا نے آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔جلوس کے شرکا ء درود شریف پڑھتے رہے اور آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے نعرے بلند کر رہے تھے ۔جلوس ائیر پورٹ سوسائٹی سے ائیر پورٹ روڈ سے ہوتا ہوا تابش ہاوس پر اختتام پزیر ہوا۔اختتام پر جلوس کی مختلف میلاد کمیٹیوں اور نعت خوانوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اور لنگر تقسیم کیا گیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں